• Home  
  • شہر میں گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- پاکستان

شہر میں گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے کے باعث گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کمپریسر کے استعمال میں اضافے کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، […]

شہر میں گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے کے باعث گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کمپریسر کے استعمال میں اضافے کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو کھانا پکانے کے اوقات میں مختلف علاقوں میں آپریشن کریں گی۔

کریک ڈاؤن کے دوران کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے والے صارفین کے گیس کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے اور انہیں 7 روز تک بحال نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سات روز بعد صارفین سے حلف نامہ لینے کے بعد کنکشن بحال کیا جائے گا، تاہم دوبارہ کمپریسر استعمال کرنے کی صورت میں 3 ماہ کے لیے گیس کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق کمپریسر کا استعمال پورے علاقے میں گیس پریشر متاثر کرتا ہے، اس لیے اس غیر قانونی عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.