• Home  
  • لاہور بورڈ کو پانچ قومی کھیلوں کے آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں کی میزبانی مل گئی
- کھیل

لاہور بورڈ کو پانچ قومی کھیلوں کے آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں کی میزبانی مل گئی

لاہور بورڈ کو پانچ کھیلوں کے آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں کی میزبانی سونپ دی گئی۔ نومبر 2026ء میں لاہور بورڈ بوائز کے زیر اہتمام سوئمنگ، ہاکی، جمناسٹکس، باڈی بلڈنگ اور باسکٹ بال کے قومی مقابلے منعقد ہوں گے۔ آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں میں تمام صوبوں کے تعلیمی بورڈز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ […]

لاہور بورڈ کو پانچ قومی کھیلوں کے آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں کی میزبانی مل گئی

لاہور بورڈ کو پانچ کھیلوں کے آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں کی میزبانی سونپ دی گئی۔ نومبر 2026ء میں لاہور بورڈ بوائز کے زیر اہتمام سوئمنگ، ہاکی، جمناسٹکس، باڈی بلڈنگ اور باسکٹ بال کے قومی مقابلے منعقد ہوں گے۔

آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں میں تمام صوبوں کے تعلیمی بورڈز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں لاہور بورڈ کو پانچ کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ حکام کے مطابق مقابلوں کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کھیلوں کے ذریعے بین الصوبائی ہم آہنگی، بھائی چارے اور ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.