• Home  
  • شوت لے کر اشتہاری ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو سزائیں
- پاکستان

شوت لے کر اشتہاری ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو سزائیں

گوجرانوالہ(27 اکتوبر 2026): گوجرانوالہ پولیس نے محکمہ جاتی احتساب کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور فرض سے غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے کل 13 پولیس افسران اور اہلکاروں کو مختلف سزائیں […]

شوت لے کر اشتہاری ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو سزائیں

گوجرانوالہ(27 اکتوبر 2026): گوجرانوالہ پولیس نے محکمہ جاتی احتساب کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور فرض سے غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔

سی پی او گوجرانوالہ کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے کل 13 پولیس افسران اور اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق رشوت لے کر اشتہاری ملزم کو چھوڑنے کے سنگین جرم میں سابق ایس ایچ او اور اے ایس آئی کی تنزلی کر دی گئی ہے۔

اس کارروائی کے نتیجے میں انسپکٹر محمد سرور کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی جاوید اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث پائے جانے والے 11 افسران و ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے، جبکہ لا اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر بھی مزید 6 افسران و ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

سی پی او گوجرانوالہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فورس میں کرپٹ اور نااہل افسران کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور اس معاملے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.