• Home  
  • گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف لڑکے ہرگز کھڑے نہ ہوں ، سخت ہدایت جاری
- پاکستان

گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف لڑکے ہرگز کھڑے نہ ہوں ، سخت ہدایت جاری

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف لڑکے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف لڑکوں […]

گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف لڑکے ہرگز کھڑے نہ ہوں ، سخت ہدایت جاری

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف لڑکے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف لڑکوں کا غیر ضروری طور پر کھڑا ہونا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے باہر سیکیورٹی کو سخت کیا جائے تاکہ طالبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نے خواتین اور بچوں سے متعلق تمام درج ہونے والے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

فیصل کامران نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز اور چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے گشت بڑھانے اور مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی۔

انھوں نے پولیس کو حکم دیا گیا کہ اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے فوری اور سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں جبکہ نجی ہوٹلز، اہم اسٹیڈیمز اور روٹس کے اطراف فوری طور پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کرائے جائیں۔

آنے والے کرکٹ میچز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی فیصل کامران نے ہدایت کی کہ میچز سے قبل تمام تر سیکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات ہر صورت قبل از وقت مکمل کیے جائیں اور ٹیموں کے روٹس، ہوٹلز اور اسٹیڈیم کے اطراف فول پروف سیکیورٹی حصار قائم کیا جائے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.