• Home  
  • ہیری بروک کی ڈبل سنچری، انگلینڈ نے پاکستانی سرزمین پر سب سے بڑا اسکور بنا دیا
- کھیل

ہیری بروک کی ڈبل سنچری، انگلینڈ نے پاکستانی سرزمین پر سب سے بڑا اسکور بنا دیا

انگلینڈ نے پاکستان کی سرزمین پر ون ڈے کا سب سے بڑا اسکور 429 رنز بنا دیا۔ پاکستانی سرزمین پر انگلش ٹیم نےخوب رنز بناتے ہوئے ریکارڈز کے انبار لگا دیے۔ راولپنڈی میں انگلش بیٹرز نے سری لنکن بولنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے۔ پہلے بینٹن اور ڈکٹ نے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی تو […]

ہیری بروک کی ڈبل سنچری، انگلینڈ نے پاکستانی سرزمین پر سب سے بڑا اسکور بنا دیا

انگلینڈ نے پاکستان کی سرزمین پر ون ڈے کا سب سے بڑا اسکور 429 رنز بنا دیا۔

پاکستانی سرزمین پر انگلش ٹیم نےخوب رنز بناتے ہوئے ریکارڈز کے انبار لگا دیے۔ راولپنڈی میں انگلش بیٹرز نے سری لنکن بولنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے۔

پہلے بینٹن اور ڈکٹ نے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی تو پھر کپتان ہیری بروک نےحریف بولرز کو دھو ڈالا۔ انہوں نے ڈبل سنچری بنائی اور وہ ڈبل سنچری کرنے والے پہلے انگلش کپتان بن گئے۔

پاکستان میں بھی یہ کسی بیٹر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

ول جیکس نے بھی تیس گیندوں پر دھواں دھار بیٹنگ کی اور مجموعے کو 400 کے پار لگا دیا۔ پاکستان میں پہلی بار کسی ٹیم نے چار سو رنز عبور کئے۔

چار سو انتیس رنز سری کےخلاف انگلینڈ کا ون ڈے میں بہترین اسکور ہے انگلینڈ نے اننگز میں تیرہ چھکے اور اڑتالیس چوکے لگائے۔

May be an image of text

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.