• Home  
  • پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا
- کھیل

پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا

سہ ملکی سیریز میں مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف کامیابیوں کے بعد رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی۔ قومی ٹیم 103 ریٹنگ پوائنٹس کے […]

پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا

سہ ملکی سیریز میں مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف کامیابیوں کے بعد رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی۔ قومی ٹیم 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے، جبکہ آسٹریلیا ایک درجہ نیچے چلا گیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کی رینکنگ میں بہتری منگل کو انگلینڈ کے خلاف 87 رنز کی فتح کے بعد سامنے آئی۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے سہ ملکی سیریز میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.