پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے روز تک ہوگا۔

