قومی بچت اسکیموں کے مختلف سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس کی شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا، جس کے تحت متعدد اسکیموں کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 11.80 فیصد سے بڑھا کر 12.16 فیصد مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح منافع 12.72 فیصد سے بڑھا کر 12.96 فیصد کر دی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 11.76 فیصد سے بڑھا کر 12.12 فیصد، جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 11.82 فیصد سے بڑھا کر 12.13 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب سیونگ اکاؤنٹس کی شرح منافع 10 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس کی شرح منافع 11.31 فیصد سے بڑھا کر 11.84 فیصد کر دی گئی ہے۔

