• Home  
  • پاکستان سے برطانیہ جانے اور آنے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر
- پاکستان

پاکستان سے برطانیہ جانے اور آنے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر

پاکستان سے برطانیہ جانے اور آنے والے مسافروں کے لیےبڑی خبر سامنے آئی ہے۔ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق یکم دسمبر سے برمنگھم کے لیے بھی باقاعدہ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا، […]

پاکستان سے برطانیہ جانے اور آنے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر

پاکستان سے برطانیہ جانے اور آنے والے مسافروں کے لیےبڑی خبر سامنے آئی ہے۔

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق یکم دسمبر سے برمنگھم کے لیے بھی باقاعدہ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا، جس سے برطانیہ سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت میسر آئے گی۔

ذرائع کے مطابق ویٹ لیز پر حاصل کیے گئے دو نئے طیارے نومبر کے پہلے ہفتے میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کو لاہور اور اسلام آباد سے لندن کے درمیان پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے برطانیہ کے روٹس پر آپریشنل استعداد میں اضافہ ہوگا اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.