• Home  
  • ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان

ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا مرکزی ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں بہاولپور کے قریب مارا گیا۔  ملزم نے کار کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکے کو کچل دیا تھا۔ملزم توقیر گزشتہ رات حراست سے فرار ہو گیا تھا۔  سی سی ڈی کے مطابق ناردرن بائی پاس بہاولپور پر پولیس نے 2 موٹرسائیکل […]

ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا مرکزی ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں بہاولپور کے قریب مارا گیا۔

 ملزم نے کار کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکے کو کچل دیا تھا۔ملزم توقیر گزشتہ رات حراست سے فرار ہو گیا تھا۔

 سی سی ڈی کے مطابق ناردرن بائی پاس بہاولپور پر پولیس نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔

 پولیس کے روکنے پر ملزمان نے بھاگتے ہوئے فائرنگ کی،اس دوران ملزم توقیر اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم کاساتھی فرار ہوگیا۔

  یاد رہے کہ ملتان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ یتیم لڑکے کو کار تلے کچل کر قتل کرنے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں لڑکے کا تعاقب کرنے اور اس پر گاڑی چڑھانے کے مناظر سامنے آئے تھے۔

 ملزمان نے قتل کو حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم مختلف زاویوں سے سامنے آنے والی ایک سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز نے ثابت کیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ظالمانہ انداز کا قتل تھا۔

 ویڈیوز میں لڑکے کو بھاگتے اور ملزمان کو اس کا پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک اور سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں وہ درد ناک منظر بھی قید ہوا جس میں ملزمان نے بچے پر تیز رفتار کار چڑھادی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.