• Home  
  • لاہور میں بسنت کی نئی تاریخوں کا اعلان، 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منانے کا فیصلہ
- پاکستان

لاہور میں بسنت کی نئی تاریخوں کا اعلان، 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منانے کا فیصلہ

 پنجاب کابینہ نے لاہور میں بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری منظور کر لی، جس کے بعد اب بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بسنت کی تاریخوں میں تبدیلی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی تھی، جسے محکمہ داخلہ نے […]

لاہور میں بسنت

 پنجاب کابینہ نے لاہور میں بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری منظور کر لی، جس کے بعد اب بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بسنت کی تاریخوں میں تبدیلی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی تھی، جسے محکمہ داخلہ نے منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو ارسال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے بسنت کے نئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک 10 روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا تھا۔

نئے فیصلے کے تحت لاہور میں بسنت کی تقریبات اب 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منعقد ہوں گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.