• Home  
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت  نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت بڑھانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  نے2روپے 52پیسے فی یونٹ اضا فے کی درخواست  نیپرا  میں جمع کرائی ہے۔ نیپرا نے سی پی پی اے […]

بجلی

وفاقی حکومت  نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت بڑھانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

ترجمان ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  نے2روپے 52پیسے فی یونٹ اضا فے کی درخواست  نیپرا  میں جمع کرائی ہے۔

نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت مقرر کر دی ہے جہاں درخواست کا جا ئزہ لیا جا ئے گا۔

 درخواست منظور ہو نے  کی صورت میں صارفین سے اضافی رقم نومبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.