• Home  
  • پولیس اہلکار میاں بیوی کا 9 سالہ معصوم گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد
- پاکستان

پولیس اہلکار میاں بیوی کا 9 سالہ معصوم گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

شیخوپورہ(20 اکتوبر 2026): شہر کے علاقے گجر ٹاؤن میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس ملازمین میاں بیوی کی جانب سے 9 سالہ معصوم گھریلوملازمہ ایمان فاطمہ پر مبینہ طور پر شدید تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ بچی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے ان کی […]

پولیس اہلکار میاں بیوی کا 9 سالہ معصوم گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

شیخوپورہ(20 اکتوبر 2026): شہر کے علاقے گجر ٹاؤن میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس ملازمین میاں بیوی کی جانب سے 9 سالہ معصوم گھریلوملازمہ ایمان فاطمہ پر مبینہ طور پر شدید تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

متاثرہ بچی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے ان کی معصوم بیٹی پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے اسے ڈنڈوں سے مارا اور جسم پر گرم سریا لگایا گیا۔

متاثرہ بچی ایمان فاطمہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں اس نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ ملزمان کے سامنے بار بار منت سماجت کرتی رہی لیکن انہوں نے ذرا بھی رحم نہیں کیا۔ بچی کے مطابق ہمسایوں نے بروقت مداخلت کرکے اس کی جان چھڑائی اور پولیس کو اطلاع دی۔

والدین نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ایف آئی آر میں بازو ٹوٹنے کی سنگین دفعات شامل نہیں کی گئیں، جبکہ ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دھمکاکری زبردستی بچی کے والد سے اسٹامپ پیپر پر انگوٹھے بھی لگوائے ہیں۔

متاثرہ بچی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہوئے عادلانہ انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.