• Home  
  • پی آئی اے میں ایئرہوسٹس کی بھرتیوں کے حوالے سے اہم خبر
- پاکستان

پی آئی اے میں ایئرہوسٹس کی بھرتیوں کے حوالے سے اہم خبر

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) میں نئے فضائی میزبان بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے نے کراچی بیس کے لیے ایئرہوسٹس کی بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا آغاز کر دیا، شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے کراچی کے نجی ہوٹل میں انٹرویوز جاری ہیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق […]

پی آئی اے میں ایئرہوسٹس کی بھرتیوں کے حوالے سے اہم خبر

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) میں نئے فضائی میزبان بھرتی کیے جا رہے ہیں۔

پی آئی اے نے کراچی بیس کے لیے ایئرہوسٹس کی بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا آغاز کر دیا، شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے کراچی کے نجی ہوٹل میں انٹرویوز جاری ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق یہ انٹرویوز ایئر لائن چیف ایچ آر افسر اطہر حسین کی سربراہی میں کیے جا رہے ہیں، میرٹ پر ٹاپ آنے والے نوجوانوں کو پی آئی اے فضائی میزبان کے عہدے پر سلیکٹ کرے گا۔

اس سے قبل ایئر لائن انتظامیہ نے لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے فضائی میزبانوں کے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.