• Home  
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زور
- صحت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زور

لاہور19 – اکتوبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر آگاہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے ہر ہسپتال میں خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ بریسٹ کینسر سے آگاہی […]

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زور

لاہور19 – اکتوبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر آگاہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے ہر ہسپتال میں خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

بریسٹ کینسر سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کینسر کے خلاف آگاہی، احتیاط اور بروقت طبی معائنہ زندگی بچانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ بریسٹ کینسر قابل علاج مرض ہے، بروقت تشخیص سے علاج کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑانواز شریف کینسر ہسپتال بنارہے ہیں۔

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں ہر قسم کے کینسر کا علاج یقینی بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بریسٹ کینسر مریضوں کا مستند ڈیٹا علاج کی سہولیات مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہر سٹیج کے بریسٹ کینسر سمیت مختلف کینسر کاے علاج ہوگا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال میں کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے جدید مشینری اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال میں کینسر پر تحقیق کے لیے جدید لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔ کینسر کے مریضوں کو علاج کے دوران نفسیاتی اور جذباتی معاونت فراہم کرنے کے لیے سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ بھی ہوگا۔ حکومت پنجاب کینسر کے مریضوں کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کے لیے پنجاب بھر میں لیڈی ہیلتھ انسپکٹر ڈیٹا کلیکشن کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ خواتین کینسر سے بچنے کیلئے غیر معمولی جسمانی تبدیلی نظر انداز نہ کریں اور بروقت طبی معائنہ کروائیں۔ بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور بروقت تشخیص کی ترغیب مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے۔ خواتین کو پنجاب میں کی کینسر تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.