پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کر دیا ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ فری لانسرز کی برآمدی آمدن ریکارڈ 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہی جس میں ستمبر 2026 میں سالانہ بنیاد پر 49 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 11 فیصد اضافہ ہوا،اس طرح ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ماہانہ زرمبادلہ کمایا ۔
جولائی تا ستمبر 2026 میں پاکستانی فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 55 کروڑ ڈالر رہی یعنی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایکسپورٹ ارننگ میں 46 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی فری لانسرز نے مجموعی طور پر مالی سال 26-2025 میں ایک ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا تھا۔

