میانوالی(17 اکتوبر 2026): میانوالی میں برقع نہ پہننے کے پاداش میں ایک سفاک ملزم نے تیرہ سالہ لڑکی کو سرِعام سات گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ اپنے والد کے ساتھ بازار میں خریداری کے لیے گئی تھی۔ اسی دوران اس کا چچا زاد بھائی اس کا تعاقب کرتا ہوا وہاں پہنچا۔
قاتل نے بازار میں لڑکی کو زبردستی روکا اور طیش میں آ کر کہا کہ “تم بغیر برقع پہنے گھر سے باہر نکلتی ہو، آج تمہیں اس کا مزہ چکھاتا ہوں”۔
اس کے بعد ملزم نے پستول نکالا اور ایک کے بعد ایک تیرہ سالہ لڑکی پر سات گولیاں برسادیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور سفاک ملزم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

