• Home  
  • جعلی عامل نے مریدوں کو لسی پلا کر بے ہوش کر دیا، نقدی، زیورات لوٹ کر فرار
- پاکستان

جعلی عامل نے مریدوں کو لسی پلا کر بے ہوش کر دیا، نقدی، زیورات لوٹ کر فرار

چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ایک جعلی عامل نے مریدوں کو لسی پلا کر بے ہوش کر دیا، اور پھر نقدی، زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں تھانہ لنگرانہ کے ایک نواحی علاقے چک 237 میں ایک جعلی عامل نے مریدوں کو نشہ آور لسی پلا دی […]

جعلی عامل نے مریدوں کو لسی پلا کر بے ہوش کر دیا، نقدی، زیورات لوٹ کر فرار

چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ایک جعلی عامل نے مریدوں کو لسی پلا کر بے ہوش کر دیا، اور پھر نقدی، زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں تھانہ لنگرانہ کے ایک نواحی علاقے چک 237 میں ایک جعلی عامل نے مریدوں کو نشہ آور لسی پلا دی اور بعد ازاں جب سب بے ہوش ہو گئے تو وہ گھر کو لوٹ کر بھاگ گیا۔

پولیس کے مطابق نشہ آور لسی پینے سے خواتین، بچوں سمیت گھر کے 9 افراد بے ہوش ہوئے، اور جعلی عامل گھر سے نقدی، زیورات، قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، جب کہ متاثرین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

معلوم ہوا کہ گھرانے نے ایک بیمار کے علاج کے لیے عامل کو گھر بلایا تھا، جعلی عامل نے لسی میں نشہ آور چیز ملا کر کہا گھر کے سبھی افراد یہ لسی پی لیں گے تو مریض ٹھیک ہو جائے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.