• Home  
  • پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ
- پاکستان

پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ

پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے میں شہریوں کی بھرپور دلچسپی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں میلے کے دوسرے روز 65 ہزار کتب فروخت ہوئیں۔ ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق دو روز کے دوران فروخت ہونے والی کتابوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔  کتاب […]

پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ

پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے میں شہریوں کی بھرپور دلچسپی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں میلے کے دوسرے روز 65 ہزار کتب فروخت ہوئیں۔

ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق دو روز کے دوران فروخت ہونے والی کتابوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 کتاب میلے میں طلبہ، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق کتاب میلہ آج بروز ہفتہ شام 8 بجے تک جاری رہے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.