• Home  
  • طلبا میں بلاسود الیکٹرک بائیکس کی تقسیم! تاریخ کا اعلان کردیا گیا
- پاکستان

طلبا میں بلاسود الیکٹرک بائیکس کی تقسیم! تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 15 نومبر سے بلاسودالیکٹرک بائیک کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اور اسکالر شپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب کا ہر بیٹا اور بیٹی ان کے اپنے بچوں کی طرح ہے اور […]

طلبا میں بلاسود الیکٹرک بائیکس کی تقسیم! تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 15 نومبر سے بلاسودالیکٹرک بائیک کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اور اسکالر شپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب کا ہر بیٹا اور بیٹی ان کے اپنے بچوں کی طرح ہے اور حکومت ہونہار اور محنتی طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ اپنی محنت سے یہاں تک پہنچے ہیں اور پنجاب کے خزانے پر پہلا حق بچوں کا ہے، صوبے میں سفارش کا کلچر ہار چکا ہے اور میرٹ کی فتح ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے جا رہی ہے، اس مقصد کے لیے 12 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ 15 نومبر سے بلاسود الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے دو دن تک لائسنس کی شرط ختم رکھی جائے۔

مریم نواز نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کرکے خودمختار بنائیں، اگر وہ بیٹیوں اور نوجوانوں کو محفوظ پنجاب فراہم نہ کر سکیں تو انہیں اس عہدے پر رہنے کا حق نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ریپ اور بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے تک انہیں سکون نہیں آتا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل اور خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.