• Home  
  • ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ کتنی رقم دی جارہی ہے؟ صدر پی ایچ ایف نے بتادیا
- کھیل

ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ کتنی رقم دی جارہی ہے؟ صدر پی ایچ ایف نے بتادیا

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے انکشاف کیا ہے کہ ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر ادا کئے جا رہے ہیں۔ محی الدین وانی کا پاکستان ہاکی لیگ کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی صدارت سنبھالی تو ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات کو مضبوط بنانا […]

ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ کتنی رقم دی جارہی ہے؟ صدر پی ایچ ایف نے بتادیا

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے انکشاف کیا ہے کہ ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر ادا کئے جا رہے ہیں۔

محی الدین وانی کا پاکستان ہاکی لیگ کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی صدارت سنبھالی تو ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات کو مضبوط بنانا بنیادی مقاصد میں شامل تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کو مالی وسائل کی کمی کے مسائل سے نجات دلانا چاہتے تھے۔ مالی وسائل کی کمی کے باعث پاکستان ہاکی کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لڑکوں اور لڑکیوں کی جونیئر ٹیموں کو بھی بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے بھیجا ہے۔

گزشتہ 10 سال میں پاکستان نے ہاکی ٹورنامنٹس میں اتنی شرکت نہیں کی جتنی گزشتہ ایک سال میں کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ہر کھیل کو فنڈز فراہم نہیں کر سکتی، ہاکی فیڈریشن نے اسپانسرز بھی حاصل کیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی اور غیر ملکی کوچز بھی لائے۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی لیگ کا آغاز آئندہ سال لاہور سے ہوگا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.