• Home  
  • اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم سے گھر حاصل کرنے والوں کیلئے خوشخبری ؛15 دن میں قرض کی درخواست پر کارروائی کرنے کا حکم
- پاکستان

اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم سے گھر حاصل کرنے والوں کیلئے خوشخبری ؛15 دن میں قرض کی درخواست پر کارروائی کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم سے مستفید ہونے والوں کیلئے کوائف کی فراہمی مزید آسان بنانے کی ہدایت کردی۔عوام کی سہولت کے لیے ہاؤسنگ فنانس کی درخواست پر کارروائی کا دورانیہ کم کر کے صرف 15 کاروباری دن کر دیا گیا ہے جبکہ ضروری دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کر کے […]

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم سے مستفید ہونے والوں کیلئے کوائف کی فراہمی مزید آسان بنانے کی ہدایت کردی۔عوام کی سہولت کے لیے ہاؤسنگ فنانس کی درخواست پر کارروائی کا دورانیہ کم کر کے صرف 15 کاروباری دن کر دیا گیا ہے جبکہ ضروری دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کر کے صرف 5 کر دی گئی ہے۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت “اپنا گھر” ہاؤسنگ سکیم، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور زرعی شعبے کو آسان قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معیشت کے فروغ کے لیے ان ترجیحی شعبوں میں مالیاتی معاونت کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔

اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کے تحت اب تک 448 ارب روپے مالیت کے 75,198 قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے اور اب تک 14 ہزار افراد کو 76 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

اس سال 125,000 رہائشی یونٹس کے لیے 700 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف مقرر ہے۔عوام کی سہولت کے لیے ہاؤسنگ فنانس کی درخواست پر کارروائی کا دورانیہ کم کر کے صرف 15 کاروباری دن کر دیا گیا ہے جبکہ ضروری دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کر کے صرف 5 کر دی گئی ہے۔

زرعی شعبے کے لیے قرضوں کا موجودہ حجم 1352 ارب روپے ہے جس سے 34 لاکھ سے زائد کسان مستفیض ہوئے جبکہ جون 2027 تک زرعی قرضوں کا حجم بڑھا کر 1,500 ارب روپے اور مستفید کسانوں کی تعداد 45 لاکھ کرنے کا ہدف ہے۔چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کو 1,137 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، جون 2027 تک ایس ایم ای قرضوں کا حجم بھی 1,500 ارب روپے تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی تعمیر و ترقی کے ان ترجیحی شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی والے ادارے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔

پاسکو کے غیر فعال گوداموں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تحت چلا کر کسانوں کی اجناس کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ کیا جائے، الائیڈ بینک کے اجناس ذخیرہ کرنے اور کسانوں کو قرضے دینے کے ماڈل کو بھی سراہا گیا۔اپنا گھر سکیم سے مستفید ہونے والوں کے لیے کوائف اور غیر متنازع ملکیتی دستاویزات کا حصول مزید آسان بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی گئی کہ جاری سکیموں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اس ماہ کے اختتام تک حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.