• Home  
  • منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
- پاکستان

منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد

سپرا:ایک سال سے زائد عرصے تک منقطع رہنے والے سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے نئی شرائط عائد کر دی گئیں۔ ایک سال تک گیس کنکشن منقطع رہنے کی صورت میں صارفین کو سستی گیس کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔ کنکشن کی بحالی کیلئے ایل این جی ٹیرف کی پالیسی کا اطلاق گھریلو سمیت تمام […]

سپرا:ایک سال سے زائد عرصے تک منقطع رہنے والے سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے نئی شرائط عائد کر دی گئیں۔

ایک سال تک گیس کنکشن منقطع رہنے کی صورت میں صارفین کو سستی گیس کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

کنکشن کی بحالی کیلئے ایل این جی ٹیرف کی پالیسی کا اطلاق گھریلو سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

ری کنکشن فیس کی ادائیگی پر صارفین کے منقطع گیس کنکشن بحال کر دیے جائیں گے، تاہم بحالی کے بعد مذکورہ کنکشنز کی بلنگ ایل این جی ٹیرف کے تحت کی جائے گی۔

نئی شرائط کے تحت طویل عرصے سے منقطع گیس کنکشن بحال کروانے والے صارفین کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.