• Home  
  • کاروبار کے لیے قرضے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
- پاکستان

کاروبار کے لیے قرضے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے کاروبار کے لیے قرضوں کی مالیت دگنی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قرضوں کے حصول سے متعلق جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سمیڈا کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور کاروباری […]

کاروبار کے لیے قرضے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے کاروبار کے لیے قرضوں کی مالیت دگنی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قرضوں کے حصول سے متعلق جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سمیڈا کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ کاروبار کے لیے قرضوں کی مالیت 2028 تک 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 2.2 ٹریلین روپے کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں ملکی معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سمیڈا میں اصلاحات کا محور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ہے، پسماندہ علاقوں کے عوام کو بااختیار بنانے سے بڑے شہروں کی جانب نقل مکانی میں کمی آئے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو مختلف شعبوں میں کاروبار قائم کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں اور زیادہ سے زیادہ افراد کو کاروبار کے لیے قرضوں کے حصول میں سہولت دینے کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

انہوں نے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شعور اجاگر کرنے اور کاروبار کے قیام سے متعلق فیزیبلٹی اسٹڈیز شعبہ جات کے ماہرین سے تیار کروانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.