• Home  
  • بھارتی شہر گوا منشیات کا گڑھ قرار
- دنیا

بھارتی شہر گوا منشیات کا گڑھ قرار

نئی دہلی : بھارتی شہر گوا کو منشیات کا گڑھ قرار دے دیا گیا، ریاستی سرپرستی میں منشیات اور بین الاقوامی جرائم کا فروغ مودی کی پالیسیوں پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی اور مودی سرکار کی مجرمانہ سرپرستی کے باعث بھارتی ریاست گوا عالمی جرائم […]

بھارتی شہر گوا منشیات کا گڑھ قرار

نئی دہلی : بھارتی شہر گوا کو منشیات کا گڑھ قرار دے دیا گیا، ریاستی سرپرستی میں منشیات اور بین الاقوامی جرائم کا فروغ مودی کی پالیسیوں پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی اور مودی سرکار کی مجرمانہ سرپرستی کے باعث بھارتی ریاست گوا عالمی جرائم پیشہ نیٹ ورکس اور منشیات کی خریدو فروخت کا مرکز بن گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ اور سینئر سیاست دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مودی اور امیت شاہ کی پالیسیوں نے خطے کی امن و امان کی صورتحال کو شدید داؤ پر لگا دیا ہے۔

ریاست تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی راست سرپرستی اور مجرمانہ چھوٹ کے نتیجے میں گوا منشیات کا مرکزی گڑھ بن چکا ہے۔

بھارتی جریدے ‘دکن کرانیکل’ کے مطابق بی جے پی حکومت کی ناکام اور ناقص پالیسیوں کے باعث گوا کے شہری سخت نالاں اور مودی حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔

عالمی سطح پر سرگرم بھارتی نیٹ ورکس کا خطے سے لے کر عالمی سطح تک پھیلاؤ مودی سرکار کی پشت پناہی کا نتیجہ ہے، متعدد عالمی رپورٹس نے بھی حالیہ دنوں میں بھارتی جرائم پیشہ گینگسٹرز اور نیٹ ورکس کی نشاندہی کی ہے۔

تجزیہ کاروں اور بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں منشیات کے کاروبار اور بین الاقوامی سطح کے سنگین جرائم کو فروغ دینا مودی حکومت کی داخلی و خارجی پالیسیوں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.