• Home  
  • انٹرنیٹ سروسز کیلئے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز فریم ورک کی تیاری آخری مراحل میں ہے: شزا فاطمہ
- ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ سروسز کیلئے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز فریم ورک کی تیاری آخری مراحل میں ہے: شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے  کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز فریم ورک کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک پر متعلقہ اداروں کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد اسے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔  وفاقی وزیر آئی ٹی […]

انٹرنیٹ سروسز کیلئے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز فریم ورک کی تیاری آخری مراحل میں ہے: شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے  کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز فریم ورک کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک پر متعلقہ اداروں کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد اسے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

 وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے ایشیاء پیسیفک ٹیلی کمیونٹی سمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو سازگار اور آسان کاروباری ماحول فراہم کریں گے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی ڈیجیٹل فرق 38 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد رہ گیا ہے،  جی ایس ایم اے کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دو سال میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق کم کرنے کی دنیا میں تیز ترین پیش رفت کی، پاکستان میں گزشتہ ڈھائی سال کے دوران تین نئی سب میرین انٹرنیٹ کیبلز لینڈ کی گئی ہیں۔ 

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بہتر بنانے کیلئے متبادل راستوں اور نئی کیبل روٹس پر کام جاری ہے، یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ملک بھر میں 17 ہزار کلومیٹر سے زائد آپٹیکل فائبر بچھائی جا چکی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان میں فائبر براڈبینڈ کی ہوم پاسز کی تعداد 2024 میں 30 لاکھ سے کم تھی جو اب 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، پاکستان میں موبائل ٹاورز کی فائبرائزیشن کی شرح 15 فیصد سے کم سے بڑھ کر 19 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.