• Home  
  • فیسکو کا اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب سے متعلق اہم فیصلہ، نئی ہدایات جاری
- پاکستان

فیسکو کا اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب سے متعلق اہم فیصلہ، نئی ہدایات جاری

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔  فیسکو حکام کے مطابق اب شہری اور دیہی علاقوں میں میٹرز میں متعلقہ علاقے میں بہتر دستیاب ٹیلی کام کمپنی کے سگنلز کے مطابق سم انسٹال کی جائے گی۔ فیسکو نے تمام سرکلز […]

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 فیسکو حکام کے مطابق اب شہری اور دیہی علاقوں میں میٹرز میں متعلقہ علاقے میں بہتر دستیاب ٹیلی کام کمپنی کے سگنلز کے مطابق سم انسٹال کی جائے گی۔

فیسکو نے تمام سرکلز کو ہدایت جاری کی ہے کہ اے ایم آئی میٹرز میں سم کا انتخاب ہر علاقے میں دستیاب موبائل نیٹ ورک کی سگنل کوالٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے تاکہ میٹرز کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے سگنلز کے مطابق سم نصب کرنے سے میٹرز کے بند ہونے یا رابطہ منقطع ہونے کے واقعات میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے صارفین کو بہتر سروس کی فراہمی ممکن ہوگی۔

فیسکو کی جانب سے اس حوالے سے تمام سرکلز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.