وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے وصول کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں سروسز کی بنیاد پر تین ارب پچپن کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت مقرر کر دی۔
سی پی پی اے ڈسکوز اور پاور پلانٹس کے درمیان بطور سپیشل ایجنٹ کے طور پر کردار ادا کرتی ہے،آفس آپریشنز، سروسز، ایڈمنسٹریٹو گراؤنڈز کی بنیاد پر درخواست دائر کی گئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مینٹیننس، ٹیکس سمیت دیگر امور پر رقم مانگی ہے۔نیپرا کی جانب سے منظور ملنے پر ٹیرف کی مد میں وصولیاں کی جائیں گی۔

