• Home  
  • چیئرمین پی ٹی آئی کا کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
- پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کا کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج […]

بیرسٹر گوہر

پشاور : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے عدالت عالیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکلا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے غیر قانونی اقدام کے خلاف آج پشاور ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں منتخب اور جمہوری حکومت کو ختم کر کے ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف آئینی اور قانونی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ ا

نہوں نے مزید کہا کہ “ہم ملک میں جمہوریت اور آزاد عدلیہ کے مکمل حامی ہیں اور آئین کی بحالی کے لیے مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔”

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.