• Home  
  • بھارت سے بہہ کر پاکستان آنیوالی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 نوجوان شہید
- پاکستان

بھارت سے بہہ کر پاکستان آنیوالی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 نوجوان شہید

مظفرآباد: بھارت سے بہہ کر پاکستان آنیوالی بارودی سرنگ حادثاتی طور پر پھٹنے سے چار نوجوان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں مہنڈلہ مدارپور میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھارت کی جانب سے نالے یا بارش کے پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والی بارودی سرنگ حادثاتی […]

مظفرآباد: بھارت سے بہہ کر پاکستان آنیوالی بارودی سرنگ حادثاتی طور پر پھٹنے سے چار نوجوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں مہنڈلہ مدارپور میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھارت کی جانب سے نالے یا بارش کے پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والی بارودی سرنگ حادثاتی طور پر پھٹنے کے نتیجے میں 4 نوجوان شہید ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ چاروں نوجوان علاقے میں چشمے کی خراب پائپ لائن کی مرمت میں مصروف تھے کہ اس دوران پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی۔

دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیضان صغیر، اشتیاق، عاصم رفیق اور وقاص شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سیکورٹی و انتظامی حکام نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو معائنے کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی تفصیلات اور بارودی سرنگ کے ماخذ سے متعلق مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.