• Home  
  • پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں:عظمیٰ بخاری
- پاکستان

پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف پر احتجاج سے متعلق جعلی ویڈیوز پھیلانے پر کہا ہے کہ جامشورو میں بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، جبکہ بھارتی شہری اشوک سوان نے جنتر منتر پر احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو بنا کر پیش کیا۔ […]

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف پر احتجاج سے متعلق جعلی ویڈیوز پھیلانے پر کہا ہے کہ جامشورو میں بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، جبکہ بھارتی شہری اشوک سوان نے جنتر منتر پر احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو بنا کر پیش کیا۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی جعلی ویڈیوز کی حقیقت سامنے آ گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جعلی قیادت، جعلی انقلاب اور جعلی احتجاج پیش کیا جا رہا ہے، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا اور اس کے لیے ناسا کی ویڈیو لگا دینا۔

 وزیر اطلاعات پنجاب نے خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشتگرد محفوظ ہوں، پولیس نہتی ہو اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، وہاں ایمرجنسی ہی لگتی ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو وزیراعلیٰ قومی ترانے اور قومی پرچم کے احترام سے عاری ہو، وہ قابلِ نفرت ہوتا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں خیبر پختونخوا کو کیا دیا؟ ان کے بقول صوبے کے عوام کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کا سلوک روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.