• Home  
  • ایل ڈی اے کا غیرقانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن
- پاکستان

ایل ڈی اے کا غیرقانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے سندر رائیونڈ روڈ اور ملتان روڈ پر غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 سکیموں کا اسٹرکچر مسمار کر دیا۔ آپریشن کے دوران ماشاءاللہ ولاز، مل پنڈ کے قریب غیر قانونی سب ڈویژن، دامن سٹی، مراکہ مارکیٹنگ، مراکہ ہومز، مراکہ سٹی اور نیو لاہور سٹی […]

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے سندر رائیونڈ روڈ اور ملتان روڈ پر غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 سکیموں کا اسٹرکچر مسمار کر دیا۔

آپریشن کے دوران ماشاءاللہ ولاز، مل پنڈ کے قریب غیر قانونی سب ڈویژن، دامن سٹی، مراکہ مارکیٹنگ، مراکہ ہومز، مراکہ سٹی اور نیو لاہور سٹی کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ایل ڈی اے کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران غیر قانونی رہائشی سکیموں کی چار دیواریاں، دفاتر، سڑکیں اور دیگر تعمیرات مسمار کر دیں۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائیوں کا مقصد شہریوں کو غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری سے محفوظ رکھنا اور منظور شدہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.