پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 3457 مراکز پر چھاپے مارے اور 1037 اتائیوں کے اڈے سیل کردیے۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 220 اتائیوں کے مراکز بند کیے گئے ہیں، جبکہ گوجرانوالہ میں 111، ملتان میں 107 اور راولپنڈی میں 64 مراکز سیل کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد میں 63، ڈیرہ غازی خان میں 55 اور سرگودھا میں 50 اتائیوں کے اڈے بند کیے گئے ہیں۔
اسی طرح شیخوپورہ میں 35 اور ساہیوال میں 31 اتائیوں کے مراکز سیل کیے گئے ہیں۔

