• Home  
  • بسنت 2027: مینوفیکچررز کو لائسنس کا اجراء جاری،درخواستوں کا انبار لگ گیا
- پاکستان

بسنت 2027: مینوفیکچررز کو لائسنس کا اجراء جاری،درخواستوں کا انبار لگ گیا

 لاہور میں بسنت 2027 سے قبل پتنگ اور ڈور سازی کے لائسنس کے حصول کیلئے درخواستوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔  ڈی سی آفس کو مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے 6 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے 5 ہزار 200 درخواست گزاروں کو لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 500 […]

 لاہور میں بسنت 2027 سے قبل پتنگ اور ڈور سازی کے لائسنس کے حصول کیلئے درخواستوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔

 ڈی سی آفس کو مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے 6 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے 5 ہزار 200 درخواست گزاروں کو لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 500 درخواست گزاروں کی تصدیق کا عمل تاحال جاری ہے، جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر تقریباً 300 درخواست گزاروں کی لائسنس کیلئے درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔

لائسنس جاری ہونے کے بعد مینوفیکچررز کو قواعد و ضوابط کے مطابق پتنگیں اور ڈور تیار کرنے کی اجازت ہوگی۔ پتنگ اور ڈور سازوں میں لائسنس کے حصول کیلئے دوڑ تیز ہوگئی ہے، جبکہ ڈی سی آفس میں درخواستوں کی بڑی تعداد موصول ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔

گزشتہ سال پتنگ اور ڈور سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے ایک ہزار 605 افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے ایک ہزار 337 افراد کو لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ اس سال موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.