• Home  
  • سندھ حکومت کا گندم سبسڈی اسکیم شروع کرنے کا اعلان
- پاکستان

سندھ حکومت کا گندم سبسڈی اسکیم شروع کرنے کا اعلان

سندھ سرکار نے گندم کی کاشتکاری کیلئے سیزن 2026 اور 2027 سبسڈی اسکیم کا آج سے آغاز کردیا.  ذرائع کے مطابق 3 ماہ کے اندر کاشتکاروں کو اعلان کردہ سبسڈی دی جائے گی,محکمہ زراعت قیمت ورسد نے آج سے اگلے 90 روز تک ہفتے کے روز کی چھٹیاں ختم کردی ہیں۔  نوٹیفکیشن  کے مطابق90 روز […]

گندم

سندھ سرکار نے گندم کی کاشتکاری کیلئے سیزن 2026 اور 2027 سبسڈی اسکیم کا آج سے آغاز کردیا. 

ذرائع کے مطابق 3 ماہ کے اندر کاشتکاروں کو اعلان کردہ سبسڈی دی جائے گی,محکمہ زراعت قیمت ورسد نے آج سے اگلے 90 روز تک ہفتے کے روز کی چھٹیاں ختم کردی ہیں۔

 نوٹیفکیشن  کے مطابق90 روز تک محکمہ زراعت سیکریٹریٹ مکمل طور پر کھلا رہے گا،فیلڈ کے بھی تمام دفاتر کھلے رہیں گے، محکمہ زراعت کا سیکریٹری سمیت تمام افسران و ملازمین ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

  نوٹیفکیشن  میں  کہا گیا ہے کہمحکمہ زراعت کا سیکریٹریٹ صبح 9 بجے کھلے گا اور شام 5 بجے بند ہوگا۔فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین و افسران کے خلاف ڈسیپیلنری ایکٹ 1973 کے تحت کاروائی ہوگی۔

   نوٹیفکیشن   سیکشن افسر جنرل کے دستخط سے جاری کیا گیا ۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.