• Home  
  • لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے ایف بی آر کے نئے قوانین جاری
- پاکستان

لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے ایف بی آر کے نئے قوانین جاری

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مویشیوں کی فربہ کاری اور گوشت کی برآمد کے لیے نئے سب چیپٹر کا ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ ڈرافٹ نوٹیفکیشن کے مطابق جانوروں کی شناخت اور ٹریس ایبلٹی رجسٹر رکھنا لازمی ہوگا، […]

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مویشیوں کی فربہ کاری اور گوشت کی برآمد کے لیے نئے سب چیپٹر کا ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

ڈرافٹ نوٹیفکیشن کے مطابق جانوروں کی شناخت اور ٹریس ایبلٹی رجسٹر رکھنا لازمی ہوگا، جبکہ درآمد کنندہ کو 30 روز کے اندر اجازت حاصل کرنا اور ہر سہ ماہی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

نئے قواعد کے تحت درآمد شدہ مویشیوں کو فربہ کر کے دوبارہ زندہ حالت میں برآمد یا ذبح کر کے گوشت اور دیگر مصنوعات کی صورت میں برآمد کیا جا سکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریک اے کے تحت جانور فربہ کر کے زندہ حالت میں برآمد کیے جائیں گے، جبکہ ٹریک بی کے تحت مویشیوں کو ذبح کر کے گوشت اور دیگر مصنوعات برآمد کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ درآمد شدہ مویشیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس فوری طور پر ادا نہیں کرنا ہوگا، جبکہ مویشیوں کی فربہ کاری کے لیے فیڈ اور ویکسین بھی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکیں گی۔

ایف بی آر کے مطابق یہ سہولت صرف منظور شدہ فارموں اور رجسٹرڈ ایکسپورٹ اسٹیبلشمنٹس کو حاصل ہوگی، جبکہ نئے قواعد کا مقصد لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.