لاہور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
ڈولفن اسکواڈ نے نواں کوٹ میں شاہراہِ عام پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم سرِعام ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔
ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعبان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیے۔ ملزم کو اسلحے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

