• Home  
  • سکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کرنیوالے سربراہان کیخلاف بڑا ایکشن
- پاکستان

سکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کرنیوالے سربراہان کیخلاف بڑا ایکشن

 لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے تمام سکول سربراہان سے ایک بھی جعلی انرولمنٹ نہ کرنے کا بیانِ حلفی طلب کر لیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سکول سربراہان کو موجودہ انرولمنٹ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔  ہدایت کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ بیانِ حلفی […]

سکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کرنیوالے سربراہان کیخلاف بڑا ایکشن

 لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے تمام سکول سربراہان سے ایک بھی جعلی انرولمنٹ نہ کرنے کا بیانِ حلفی طلب کر لیا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سکول سربراہان کو موجودہ انرولمنٹ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

 ہدایت کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ بیانِ حلفی کی صورت میں متعلقہ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے پاس جمع کرانا ہوگا۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی سکول میں جعلی انرولمنٹ ثابت ہوئی تو متعلقہ سکول سربراہ ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کو 31 اکتوبر تک داخلوں میں اضافہ کرنے کا ہدف دے رکھا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے بعض سکولوں میں طلبہ کی جعلی انرولمنٹ بھی کی گئی تھی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.