• Home  
  • ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کیلیے آئی سی سی کو ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول
- کھیل

ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کیلیے آئی سی سی کو ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

(8 اکتوبر 2026): ون ڈے ورلڈ کپ کے آغاز میں ایک سال باقی ہے تاہم پاک بھارت میچ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور صرف تین دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد ٹکٹ کی درخواست دے چکے ہیں۔ آئی سی سی ایونٹ ہو تو پاک بھارت ٹاکرا پورے ٹورنامنٹ پر حاوی […]

ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کیلیے آئی سی سی کو ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

(8 اکتوبر 2026): ون ڈے ورلڈ کپ کے آغاز میں ایک سال باقی ہے تاہم پاک بھارت میچ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور صرف تین دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد ٹکٹ کی درخواست دے چکے ہیں۔

آئی سی سی ایونٹ ہو تو پاک بھارت ٹاکرا پورے ٹورنامنٹ پر حاوی ہوتا ہے۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین شدت سے انتظار کرتے ہیں اور اب ایک بار پھر روایتی حریفوں کے میچ کا جادو شائقین کو اپنے حصار میں لے رہا ہے۔

آئی سی سی نے گزشتہ دنوں ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی ٹکٹ بیلٹ بھی اوپن کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے ٹکٹس کی مانگ نے ابتدائی مرحلے ہی میں تمام توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا، صرف تین روز سے بھی کم عرصے میں ٹکٹ بیلٹ کے لیے درخواستوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

تاہم اس میں سب سے زیادہ درخواستیں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹ کے لیے دی گئی ہیں، جو ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ہیں۔

پاک بھارت ٹاکرے کے بعد جنوبی افریقا اور بھارت کے میچ کے لیے 92 ہزار سے زائد جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے مقابلے کے لیے 86 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان 7 نومبر کو شیڈول پری سیڈڈ سپر 7 میچ بھی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے جس کے لیے تقریباً 78 ہزار درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔

ورلڈ کپ کا آخری مقابلہ فائنل میچ جو 21 نومبر 2027 کو شیڈول ہے، اس کے لیے تقریباً 69 ہزار ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا کا کہنا ہے کہ ٹکٹ بیلٹ کھلنے کے صرف 48 گھنٹوں سے زائد وقت میں 10 لاکھ درخواستیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی مقبولیت اور عالمی کشش کس قدر بڑھ چکی ہے۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو قونڈیسا نگونیا نے بھی ٹکٹوں کی غیر معمولی مانگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کے لیے درخواستیں عالمی شائقین کی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی بے مثال خواہش کا اظہار ہیں۔

ٹکٹ بیلٹ میں رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر کو رات 11 بج کر 59 منٹ، سینٹرل افریقن ٹائم تک جاری رہے گا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.