• Home  
  • پی ایس ایل 12 کی ونڈو کا اعلان، 8 ٹیمیں پھر میدان میں اتریں گی
- کھیل

پی ایس ایل 12 کی ونڈو کا اعلان، 8 ٹیمیں پھر میدان میں اتریں گی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، پی ایس ایل 12 کی ونڈو 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک مقرر کردی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے […]

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، پی ایس ایل 12 کی ونڈو 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک مقرر کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ لیگ کی ونڈو ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل اور فرنچائزز کے درمیان مشاورت کے بعد حتمی کی گئی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا تھا، جس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ پی ایس ایل 11 میں پہلی مرتبہ پلیئر ڈرافٹ کی جگہ پلیئر آکشن متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ فائنل میں قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار 461 تماشائیوں کی ریکارڈ شرکت ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 نے دنیا کو لیگ کی صلاحیت دکھائی، سیزن میں سنسنی خیز لمحات اور ریکارڈ کراؤڈ دیکھنے کو ملا جبکہ لیگ نے براڈکاسٹ کے نئے ریکارڈ بھی قائم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی ایک اور شاندار ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔

سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ 2027 میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کا عزم ہے، پی ایس ایل 12 کی ونڈو کا اعلان صرف پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہوں گی جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے شائقین ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے منتظر ہیں۔ سلمان نصیر کے مطابق ’’نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے‘‘۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل پشاور زلمی نے اپنے نام کیا تھا۔ پشاور زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگزمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 9 سال بعد پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کی ڈائریکٹ سائننگز اور پلیئر آکشن کی تاریخ کا اعلان آئندہ کیا جائے گا، جبکہ مکمل شیڈول، وینیوز اور ٹکٹنگ کی تفصیلات بھی بعد میں جاری ہوں گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.