• Home  
  • وزیراعظم کی زیرصدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس
- پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے اعدادوشمار پر بریفنگ دی گئی، جبکہ استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق […]

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے اعدادوشمار پر بریفنگ دی گئی، جبکہ استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیشنز میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے ستمبر 2026 میں 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں، جبکہ مئی 2026 میں صرف 48 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مقامی مینوفیکچررز کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر تحفظات ہیں، جبکہ امپورٹرز اس اقدام سے آٹو سیکٹر میں مسابقت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.