اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اور آفیشلز اسلام آباد پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں جبکہ صائم ایوب اور عرفات منہاس بدھ کے روز اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ بھی شہر اقتدار پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ کی شام 5 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن کا آغاز کرے گا، جہاں ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کرے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔

