لاہور03 – نومبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اٹک کی کامسٹ یونیورسٹی آمد، ہونہار سکالرشپ سکیم اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ تقسیم تقریب میں صوابی،خیبرپختونخوا کے طلبہ بھی پہنچ گئے۔
خیبرپختونخوا میں 3600 طلبہ کو پنجاب حکومت کی طرف سے ہونہار سکالر شپ دیا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے طلبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایک سمسٹر کی فیس دولاکھ کے لگ بھگ جو سکالرشپ سے ممکن ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو طلبہ نے تحائف پورٹریٹ اور سکچ پیش کئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر اور دیگر رہنماؤں سے نشستوں پر جاکر مزاج پرسی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی موجودگی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ اورہونہار سکالر شپ چیک بھی تقسیم کئے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے پہلے، دوسرے اور تیسرے فیز میں ایک لاکھ8 ہزار طلبہ و طالبات میں سکالر شپ تقسیم کیے گئے۔ اٹک میں راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ میں 6,161 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ 628
لیپ ٹاپ، سرکاری جامعات،257 نجی جامعات،461 میڈیکل کالجز، 375 نرسنگ کالجز،17 خصوصی تعلیم کے اداروں جبکہ 423 لیپ ٹاپ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کے کالجز کے طلبہ میں تقسیم کیے گئے۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ میں مجموعی طور پر مالیت 19 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار روپے کے2,590وظائف تقسیم کیے گئے۔
ان میں سے 2,085 وظائف سرکاری جامعات کے طلبہ کے لیے مختص ہیں، جن کی مالیت 17 کروڑ 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 314 وظائف میڈیکل جامعات و کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے، جن کی مالیت 1 کروڑ 98 لا کھ ہے۔191 وظائف ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کے کالجز کے طلبہ میں 69 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے۔
لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام میں سرکاری و نجی شعبے کی یونیورسٹیوں، وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں، بی ایس کالجز، خصوصی تعلیم کے اداروں اور میڈیکل و ڈینٹل کالجزشامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد40,000 سے بڑھا کر112,000 کر دی ہے۔ مختلف اضلاع میں سے48,292 لیپ ٹاپس طلبہ و طالبات میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

