سعودی آرامکو کے سربراہ امین ناصر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہو چکے ہیں اور ان کی دوبارہ بحالی میں دو سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
امین ناصر کا ن کہنا تھا ک مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث خطے سے تیل کی سپلائی میں تقریباً 3 ارب بیرل کی کمی واقع ہوئی، جبکہ قلت پر قابو پانے کے لیے ہنگامی ذخائر سے ایک ارب بیرل تیل پہلے ہی نکالا جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف حکومتوں نے بھی اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے 30 کروڑ بیرل سے زائد تیل جاری کیا تاکہ عالمی منڈی میں سپلائی برقرار رکھی جا سکے۔
آرامکو سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب خام تیل کی برآمد کے لیے اضافی راستوں کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ بیرونِ ملک تیل ذخیرہ کرنے کی سہولتیں تلاش کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

