• Home  
  • ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے،مریم نواز
- پاکستان

ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے،مریم نواز

پنجاب 19 سال بعد ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ سکرول آنر ایوارڈ میں سرِفہرست آگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج عالمی یومِ رہائش کے موقع پر عمان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آنر ایوارڈ وصول کریں گی۔ پنجاب کا کم لاگت ہاؤسنگ منصوبہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ […]

پنجاب 19 سال بعد ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ سکرول آنر ایوارڈ میں سرِفہرست آگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج عالمی یومِ رہائش کے موقع پر عمان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آنر ایوارڈ وصول کریں گی۔

پنجاب کا کم لاگت ہاؤسنگ منصوبہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آنر ایوارڈ کے لیے سرفہرست قرار پایا ہے۔ مریم نواز کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پاکستان کی پہچان بننے والا عالمی معیار کا کم لاگت ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

مریم نواز نے عالمی یومِ رہائش کے موقع پر ہر مستحق خاندان کو اپنی چھت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.