• Home  
  • خیبرپختونخوا لرز اٹھا، مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- پاکستان

خیبرپختونخوا لرز اٹھا، مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، خیبر، شانگلہ اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 […]

خیبرپختونخوا لرز اٹھا، مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے سوات، خیبر، شانگلہ اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ماہرین کے مطابق زلزلے عموماً زمین کی اندرونی تہوں میں موجود ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے باعث آتے ہیں۔ جب یہ پلیٹیں ایک دوسرے کے خلاف حرکت کرتی ہیں یا ان کے درمیان موجود فالٹ لائن پر اچانک دباؤ خارج ہوتا ہے تو زیرِ زمین توانائی خارج ہوتی ہے، جس سے زلزلے کی لہریں پیدا ہوتی ہیں اور زمین لرزنے لگتی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.