• Home  
  • پی ٹی آئی کا تحریری طور پر مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
- پاکستان

پی ٹی آئی کا تحریری طور پر مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(3 اکتوبر 2026): لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جس […]

پی ٹی آئی کا تحریری طور پر مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(3 اکتوبر 2026): لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے لیے پی ٹی آئی کا وفد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے ضمانت دینے پر غور کر رہی ہے اور یہ یقین دہانی کرائی جائے گی کہ لانگ مارچ کی صورت میں کارکنان اسلام آباد کے اندر داخل نہیں ہوں گے۔ تاہم، لانگ مارچ کی مکمل منسوخی کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں، پی ٹی آئی آج کے مذاکراتی ایجنڈے میں خواتین قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی سرفہرست رکھے گی، اور ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر خواتین کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ شدت سے اٹھایا جائے گا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.