• Home  
  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک
- پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(5 اکتوبر 2026): خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے “عزم استحکام” ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں […]

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(5 اکتوبر 2026): خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے “عزم استحکام” ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں علاقے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پرعزم ہیں اور صوبے سے دہشتگرد عناصر کا صفایا کرنے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.