• Home  
  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے سامنے 8 سوالات رکھ دیے
- پاکستان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے سامنے 8 سوالات رکھ دیے

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ٹی آئی کے سامنے 8 سوالات رکھ دیے ہیں۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ تحریکِ انصاف کی یہ دلیل مسلسل سننے کو ملی کہ انھیں دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے نہیں دی گئی، اس دعوے پر میرے […]

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے سامنے 8 سوالات رکھ دیے

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ٹی آئی کے سامنے 8 سوالات رکھ دیے ہیں۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ تحریکِ انصاف کی یہ دلیل مسلسل سننے کو ملی کہ انھیں دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے نہیں دی گئی، اس دعوے پر میرے تحریک انصاف سے 8 بنیادی سوالات ہیں۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کو انسداد دہشت گردی پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور ایپکس کمیٹی اجلاس بلانے میں کون سی رکاوٹ تھی؟

وزیر دفاع نے سوال اٹھایا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کی مذمت کے لیے کس پالیسی کی ضرورت ہے؟ اور کوہاٹ میں مبینہ ڈرون حملوں پر خیبرپختونخوا حکومت نے کھل کر مذمت کیوں نہیں کی؟

خواجہ آصف نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ افغان سرزمین سے حملوں پر پی ٹی آئی نے افغان حکومت کا نام لے کر کتنی بار احتجاج کیا؟ بھتہ خوری، اسمگلنگ اور نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف 13 سال میں کیا اقدامات کیے گئے؟

دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار سیکیورٹی فورسز سے اظہار یک جہتی کے لیے پی ٹی آئی رہنما کتنی بار ان کی پوسٹوں پر گئے؟ دہشت گردی سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے عوام اور یتیم بچوں کی کتنی بار مدد کی گئی؟ خوارج کو خوارج کہنے اور ان کی مذمت کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟

خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی بیانیے کو مختلف ہتھکنڈوں سے کنفیوز کیوں کیا جاتا ہے؟ انھوں نے ایکس پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے پر اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.