• Home  
  • پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر تعینات
- پاکستان

پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر تعینات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کو 4 سال کے لیے جامعہ کراچی کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔  نیوز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی بطور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے […]

پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر تعینات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کو 4 سال کے لیے جامعہ کراچی کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔

 نیوز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی بطور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم کردہ سرچ کمیٹی نے امیدواروں کو نمبرز دیئے تھے اور تین امیدواروں کے نام وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دیئے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے دو اکتوبر کو جن امیدواروں سے انٹرویو لیے ان میں ڈاکٹر وسیم قاضی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر معظم علی خان اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے موجودہ رجسٹرار ڈاکٹر شفیق الرحمان شامل تھے۔

اس سے قبل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم کردہ سرچ کمیٹی نے امیدواروں کو نمبرز دیئے تھے۔ سرچ کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر وسیم قاضی کو 86 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، ڈاکٹر معظم علی خان کو 74 نمبرز کے ساتھ دوسری اور ڈاکٹر شفیق الرحمان کو 71 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن دی گئی تھی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.